تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

ٹک ٹاک نے پاکستان کی کروڑوں ویڈیوز حذف کردیں

بیجنگ: دنیا بھرمیں مختصر دورانیے کی ویڈیوز کا ممتاز پلیٹ فارم ٹاک ٹاک رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے اپنی نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے۔

ترجمان ٹک ٹاک کے مطابق کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر صرف پاکستان سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد ویڈیوز حذف کیں گئیں، جبکہ عالمی سطح پر11کروڑ 38لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کیں گئیں جو اپ لوڈ ویڈیوز کا صرف ایک فیصد ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر حذف کی گئی ویڈیوز کی تعداد کے اعتبار سے پاکستان دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر رہا۔

رپورٹ کے مطابق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پاکستان سے 97 فیصد ویڈیوز پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹو ں کے اندر اندر ہٹائی گئیں جبکہ 98 فیصد ویڈیوز کو استعمال کرنے والوں کی جانب سے شکایت پر ہٹایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈس لائک کیا جاسکے گا: ٹک ٹاک میں نیا فیچر

ستانوے ویڈیوز ایسی تھیں کہ جسے کسی بھی شخص کے دیکھنے سے پہلے حذف کیا گیا۔

ترجمان ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ پلیٹ فارم پر غلط معلومات کو روکنے کی غرض سے کثیر الجہتی نقطہ نظر کے ساتھ اپنی وابستگی کے اظہار کے طور پر جاری کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال واشنگٹن ڈی سی ، ڈبلن اورسنگاپور میں بھی سائبر حادثات کی روک تھام کے لیے جدید ترین مانیٹرنگ اینڈ انویسٹی گیٹو ریسپانس سینٹرز بھی قائم کیا جارہاہے۔

Comments