پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

پاکستان ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان بھارت کے بعد ہانگ کانگ کو بھی ہرانے کے بعد ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

سعودی عرب میں جاری ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اسجد اقبال اور اویس منیر پر مشتمل ٹیم پاکستان سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کیخلاف تین۔ ایک سے فتحیاب حاصل کی۔

- Advertisement -

سیمی فائنل کے پہلے سنگل میں اسجد اقبال کو 72-47 سے شکست ہوئی تھی، لیکن اویس منیر نے اپنا فریم 40-88 سے جیت کر مقابلہ ایک، ایک سے برابر کیا۔

اس کے بعد ڈبلز کے فریم میں پاکستان نے 99 کا کلیئنرس بریک کھیلتے ہوئے برتری حاصل کی اور اسجد اقبال نے اپنے دوسرے سنگل میں نینسن وان کو 28-82 سے شکست دے کر پاکستان کو تین ایک سے فتح دلا دی۔

اس سے قبل پاکستان نے کوارٹر فائنل میں روایتی حریف انڈیا 2 کو تین صفر سے شکست دے کر آؤٹ کلاس کیا تھا۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف -63، 22-75 اور 06-70 سے فتح حاصل کی تھی۔

ٹیم چیمپئن شپ کے فائنل میں کل پاکستان کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا۔ پاکستان ایشین 6 ریڈ اور ایشین انڈر 21 چیمپئن شپ بھی جیت چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں