تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

چین سے کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد : چین سے کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ پاکستان پہنچ گئی، کھیپ میں سائینوویک ویکسین کی 30لاکھ ڈوز لائی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین سےکوروناویکسین کی بھاری کھیپ اسلام آبادپہنچ گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ پی کے 6852 ویکسین لیکر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا، جس میں چین سے سائینو ویک ویکسین30 لاکھ ڈوز اسلام آباد لائی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائینوویک ویکسین کی30لاکھ ڈوز کی پاکستان نے خریداری کی ہے،ای پی آئی نےاسلام آباد ایئرپورٹ پر کورونا ویکسین وصول کرلی ، ویکسین ایئرپورٹ سے فیڈرل ای پی آئی ویئر ہائوس منتقل ہو گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ای پی آئی نے صوبوں کو کورونا ویکسین کی ترسیل پلان تیار کر رکھا ہے، سائینو ویک ویکسین کی صوبوں کو ترسیل کا آغاز آج سے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ چین سےکین سائینو اور سائینوفارم ویکسین لائی جائےگی، پاکستان نےچین سےسائینوفارم ویکسین کی 2 کروڑ 30 لاکھ ڈوز خریدی ہیں جبکہ پاکستان کو آئندہ ماہ کوویکس سے کورونا ویکسین کی کھیپ ملیں گی۔

یاد رہے 23 جون کو چین سے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ سائنوویک ویکسین کی 20لاکھ ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچا تھا ،پاکستان نے چینی کمپنی سائنو ویک ویکسین کی خریداری کی۔

خیال رہے این سی او سی کی زیرنگرانی این ڈی ایم اےویکسین خریداری کر رہا ہے، چین سے لائی گئی کورونا ویکسین وفاقی اکائیوں کو فراہم کی جائے گی، ویکسین کی آمدسےملک میں ویکسی نیشن کی یومیہ شرح بہتر ہوگی۔

Comments

- Advertisement -