تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے 67 اموات ، 2400 سے زائد کیسز رپورٹ

اسلام آباد :پاکستان میں کورونا وائرس کیسز اور اموات میں کمی ہونے لگی، ایک دن میں کورونا سے 67 اموات اور 2400 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر سے کورونا کے اعداد وشمار جاری کردیے گئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹےمیں ملک میں کورونا کے67مریضوں کا انتقال ہوا، جس سے کورونا سے انتقال کرنےوالوں کی تعداد20ہزار607 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں51ہزار625کوروناٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے کورونا کے 2ہزار482 نئے کیسز سامنے آئے، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.8فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ملک میں کوروناکےایکٹیوکیسزکی تعداد58611 اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ 13 ہزار 784 ہے۔

پشاورمیں کوروناکیلئےمختص 36فیصدوینٹی لیٹر ، ملتان میں کوروناکیلئےمختص69فیصد ، لاہورمیں کوروناکیلئےمختص39فیصدوینٹی لیٹر اور بہاولپورمیں کوروناکیلئےمختص28فیصدوینٹی لیٹرزیراستعمال ہیں۔

صوابی37، پشاورمیں37فیصدآکسیجن بیڈز ، ملتان میں53،گواجرانوالہ میں 40فیصدآکسیجن بیڈززیراستعمال ہیں جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے 8 لاکھ 34ہزار566مریض صحتیاب ہوچکےہیں اور ملک میں9لاکھ13ہزار784پازیٹوکوروناکیس سامنےآچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -