اسلام آباد : پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑےنہ ہونےپر افغان قونصل جنرل کی وضاحت کو سختی سے مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کے قومی ترانےکی بےحرمتی عالمی قوانین کیخلاف ہے، قومی ترانے پر کھڑےنہ ہونےپر افغان قونصل جنرل کی وضاحت کو سختی سے مسترد کرتے ہیں.
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ میزبان ملک کےقومی ترانےکی بےحرمتی سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے، حفیظ محب اللہ شاکر پاکستان کے ویزے پر موجود ہے اور افغان قونصل جنرل پاکستان میں سفارتکار کا اسٹیٹس انجوائےکررہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ جو بھی سفارتی سطح پرموجود ہواُسےقومی ترانےکااحترام کرنا چاہیے، سفارتی اقدارکادنیا بھر میں سفارتکاروں کو احترام کرنا واجب ہوتا ہے، ہم نے اس معاملے کو افغان انتظامیہ سےاٹھایاہے ، ہم نےقائم قام افغان ناظم الامور کی وضاحت کو مسترد کیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملےکو جرمن حکومت سےاٹھایا تھا، جرمن حکومت نےمعاملے پر کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔
دفتر خارجہ ترجمان نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کوپاکستان اوربھارت دونوں کیلئےاہم سمجھتےہیں، بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔