تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا

واہگہ: پاکستان نے دو روز قبل  حراست میں لیے جانے والے  پائلٹ ابھی نندن کو  جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پائلٹ کی حوالگی واہگہ بارڈر  پر رات پونے نو بجے عمل میں آئی،  بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو  بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، بھارتی فوجیوں نےاپنےونگ کمانڈرکوسلیوٹ تک نہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نے گزشتہ روز امن کی خاطر جذبہ خیر سگالی کے ساتھ پاکستانی حدود میں آنے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

فیصلے کے بعد بھارتی ہائی کمیشن نےبھارتی پائلٹ کےسفری دستاویزات مکمل کرلیے، بھارتی ہائی کمیشن کےایئراتاشی گروپ کیپٹن، ونگ کمانڈرابھی نندن کو اپنے ہمراہ لے کر گئے۔

اس موقع پر بھارت نے واہگہ بارڈر پر اپنی جانب ہونے والی پرچم اتارے جانے کی تقریب منسوخ کردی، جب کہ پاکستان کی جانب یہ تقریب معمول کے مطابق انجام دی گئی۔

پاکستان نے ونگ کمانڈر کو عالمی قوانین کے تحت عزت سے قید میں رکھا: ترجمان دفتر خارجہ


ابھی نندن کی حوالگی کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نےبھارتی پائلٹ ونگ کمانڈرابھی نندن کوبھارت کےحوالےکر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ابھی نندن مگ21طیارہ آزادکشمیرمیں تباہ ہونےکےبعدپاکستان کی قیدمیں تھا، پاکستان نےونگ کمانڈر کو عالمی قوانین کے تحت عزت سےقیدمیں رکھا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےامن کےتحت بھارتی پائلٹ کی رہائی کااعلان کیاتھا۔

واقعے کا پس منظر


یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت اس سےزیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے، کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کشیدگی کی بنیادی وجہ مقبوضہ کشمیر ہے، گزشتہ4سال میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کی، مقبوضہ کشمیر  میں تحریک مزید مضبوط ہوگئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں اب کوئی بھی کشمیری لیڈر بھارت کیساتھ نہیں رہنا چاہتا، کوئی بھی کشمیری اس وقت آزادی کے علاوہ اورکچھ سننے کیلئے تیار نہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی قید میں بھارتی پائلٹ پاک فوج کا شکرگزار

بھارتی پائلٹ کو رہائی دینے کے اعلان پر وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر سے پذیرائی ملی اور ابھینندن کی رہائی کے اعلان کو زبردست اقدام قرار دیا۔

واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ  ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -