کراچی: گورنراسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو توانائی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے چین کی جانب سے فراہم کئے جانے والے 46 ارب امریکی ڈالرخرچ کرنے میں شفافیت سے کام لینا ہوگا۔
واضح رہے کہ رواں میں کی ابتدا میں چین پاک چین اقتصادی راہداری ڈیل کے تحت پاکستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی اورتوانائی بحران پرقابو پانے کے لئے 46 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا جس کے عوض چین پاکستان کی بندرگاہ گوادر کے ذریعے عالمی منڈیوں تک آسان رسائی حاصل کرے گا۔
برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے گورنراسٹیٹ بنک کا کہنا تھا کہ حکومت کو چینی سرمایہ کاری میں شفافیت کا یقینی بنانا ہوگا۔
پاکیستان
فی الحال چین کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری کی تفصیلات واضح نہیں ہیں۔
گورنراسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ نہیں معلوم ہوا ہے کہ 46 ارب ڈالر میں سے قرضہ کتنا ہے اور سرمایہ کاری کتنی ہوگی اوراس سب میں چین کا حصہ کتنا ہوگا۔