تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پاکستان کو 3 اوپنرز کھلانے کا مشورہ

قومی ٹیم کے سابق کپتان و معروف کمنٹیٹر رمیز حسن راجا نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کو اضافی اوپنر کھلانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کنڈیشنز کے حساب سے گرین کیپس کو تین اوپنرز کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔

یوٹیوب پر صارفین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ میرے حساب سے پاکستان ٹیم کو دو کی بجائے تین اوپنرز کھلانے چاہیں کیونکہ انگلینڈ میں اصل مقابلہ نئی گیند سے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی گیند زیادہ سوئنگ ہوتی ہے جس سے اوپنرز کو مشکلات پیش آتی ہیں،اس لیے ابتدائی نقصان کی صورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی اوپنر کو شامل کیا جائے جو نئی گیند کو کھیلنے کا تجربہ رکھتا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیوک بال سے سوئنگ؟ گیند بنانے والی کمپنی کا اہم بیان

سابق کپتان نے کہا کہ بیٹنگ لائن نمبر 5 تک پرانی ہی رکھی جائے لیکن تیسرے نمبر پر امام الحق کی صورت میں ایک اوپنر کا اضافہ کر دیا جائے، اوپنرز اگر نئی گیند کو کھیلنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو بعد میں مڈل آڈرز کے لیے پرانی گیند کو کھیلنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ بولنگ کے حوالے سے رمیز راجا نے تجویز پیش کر چکے ہیں کہ تھوک سے گیند کو چمکانے پر پابندی کے پیش نظر ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ بولرز کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے کیونکہ وہ لائن و لینتھ برقرار رکھتے ہوئے وکٹ ٹو وکٹ گیند بازی کر کے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں برعکس سوئنگ بولرز کے،جنہیں غیر چمکتی گیند سے سوئنگ کرنا مشکل ہوگا۔

Comments

- Advertisement -