بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

انرجی مارکیٹ میں پی ایس او کو برتری، ششماہی میں 32 بلین روپے کا منافع

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کی سب سے بڑی انرجی کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ترقی کے عمل کو جار ی رکھتے ہوئے 1.12 ٹریلین روپے کی مجموعی ریونیو اور 32.2 بلین روپے کے بعد ازٹیکس منافع (جو کہ سال 2021 کی پہلی ششماہی میں 9.5 بلین روپے تھا) کے ساتھ کسی بھی ششماہی میں حاصل ہونے والے سب سے زیادہ منافع کا حصول کے ساتھ اعلیٰ ترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ حاصل ہونے والا خالص منافع فی حصص 68.56 روپے آمدنی کی صورت میں ظاہر ہوا جو گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 20.28 روپے فی حصص تھا۔

 بورڈ آف منجمنٹ نے ایک اجلاس میں مالی سال 2021-22 کے حوالے سے اپنے ذیلی ادارے پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) کے ساتھ کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اجتماعی طور پر گروپ نے بعد از ٹیکس 32 بلین روپے خالص منافع کا اعلان کیا (جو کہ سال 2021 کی پہلی ششماہی میں 9.3 بلین روپے تھا)۔

کمپنی کے بورڈ آف منجمنٹ کے چیئرمین ،جناب ظفر آئی عثمانی نے کہا کہ یہ وہ یادگار موقع ہے کہ جب ہم نے مالی سال 2021-22 کی پہلی ششماہی میں مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ایک بار پھر سے تاریخ رقم کی ہے، ہماری بہترین عملی کارکردگی، مستحکم مالی حیثیت اور نظم وضبط ہی دراصل کمپنی کی تبدیلی کا ماخذ ہیں تاہم بڑھتے ہوئے واجبات، پی ایس اوکی مالی حیثیت اور استحکام کے لیے شدید خطرے کا باعث بنے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے ہم متعلقہ حکام سے ان معاملات کے حل کے لیے فعال انداز میں کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پیش قدمی کے ساتھ ساتھ ہمارے پاس اپنے صارفین کو اپنے ساتھ منسلک رکھنے کے لیے ایک زبردست حکمت عملی موجود ہے اور ہم مستقبل میں اپنے ادارے کی ترقی اور پورٹ فولیو کو وسعت دینے کے حوالے سے بہترین اور متنوع نویت کی حکمت عملی کے حامل ہیں۔

پی ایس او استحکام اور ترقی راہ پر مسلسل گامزن ہے جیسا کہ کمپنی کا منافع گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 238%بڑھا ہے۔ پی ایس او نے انڈسٹری کی 12.3%ترقی کے مقابلے میں 20.8% کی والیومیٹرک گروتھ کے ساتھ ڈاؤن اسٹریم کے شعبے کی قیادت کرتے ہوئے وائٹ آئل مارکیٹ کے 48% حصص اور بلیک آئل مارکیٹ کے 60%حصص کے حصول کے ساتھ مارکیٹ میں اپنی بہتر کارکردگی کے عمل کو جاری رکھا۔

اس ترقی میں موٹر گیسولین، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل نے کلیدی کردار ادا کیا، جس میں کمپنی نے صنعت کی 7.9%، 15.2% اور 14.1 کی نمو کے مقابلے میں 15.5%، 18.3% اور 30.4%کی والیومیٹرک گروتھ حاصل کی۔

کمپنی نے اس سال 44.0%، 48.9% اور 60.1% کا مارکیٹ شئیر حاصل کیا جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں بالترتیب41.1%، 47.6% اور 52.6% تھا۔

ادارے کے منیجنگ ڈائیریکٹر اور سی ای او، سید طہٰ نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے نصف سال کے نتائج کمپنی کی ترقی کی کہانی اورقوم کو توانائی فراہم کرنے والی لائف لائن کے طور پر ہماری موجودگی کے موٴقف کو مزید تقویت بخشتے ہیں۔

 پی ایس او نے اپنی پی ایس او ، سی ایس آر ٹرسٹ کے ذریعے صحت کی نگہداشت، تعلیم اور کمیونٹی بلڈنگ کے شعبہ جات میں تقریباً 90 ملین روپے کی معاونت کی۔ کمپنی نے ملک بھر میں 200,000 سے زائد طبی ویکسین کے انتظام و انصرام کے ذریعے COVID-19 کے حوالے سے شہریوں کو ویکسین لگانے کی ملک گیر مہم کو بھی جاری رکھا۔

بورڈ آف منجمنٹ نے 30 جون،2021 کے مقابلے میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ سے واجبات کی مد میں 77.7 بلین روپے کے اضافے کو نوٹ کرتے ہوئے بڑھتے ہوئے واجبات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ اس معاملے کوحل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ فعال انداز میں پیش رفت جاری ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں