ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عدالت کا اسٹیل ملز کے ملازمین کو 7 دسمبر تک واجبات ادا کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو 7 دسمبر تک تمام واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے سے وزارت خزانہ، وزارت پیداوار اور نجکاری کمیشن کو جلد آگاہ کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین نے اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔ درخواست کے مطابق ملازمین کو 8 ماہ سے تنخواہ اور واجبات ادا نہیں کیے جارہے۔

وکیل حسیب جمالی نے عدالت کو بتایا کہ ساڑھے 8 سو سے زائد ریٹائرڈ ملازمین گریجویٹی اور دیگر واجبات سے محروم ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو کہا کہ اسٹیل ملز نے پورٹ قاسم کی زمین پنجاب حکومت کو ایک ارب 48 کروڑ روپے کی عوض لیز پر دے دی ہے۔

- Advertisement -

ان کے مطابق عدالت نے مئی میں واجبات ادا کرنے کا حکم دیا، ستمبر میں دوبارہ عملدر آمد کا حکم دیا۔

درخواست کے مطابق تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی سے ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ وکیل نے کہا کہ گھروں میں فاقہ کشی کی وجہ سے اسٹیل ملز کے 2 ملازمین نے خود کشی کرلی ہے۔

وکیل اسٹیل ملز نے عدالت کو بتایا کہ اسٹیل ملز میں فنڈز کی کمی ہے جس کی بنا پر تنخواہیں جاری نہیں کی جارہیں۔ دیگر تمام امور کے لیے رقم موجود ہے۔

سماعت کے دوران عدالت کے حکم کے باوجود وزارت خزانہ، وزارت پیداوار اور اسٹیل ملز کا کوئی افسر حاضر نہیں ہوا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں