اشتہار

پاکستان بدستور پناہ گزینوں کی میزبانی کرنیوالے دنیا کے بڑے ممالک میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان بدستور پناہ گزیوں کی میزبانی کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے یہاں رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 3.7 ملین ہے۔

پاکستان میں 40 سال سے زائد عرصے کے دوران بے شمارغیر قانونی افغان شہریوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے جون 2023 تک کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی کل تعداد 3.7 ملین ہے جبکہ مزید 6 لاکھ نئے افغان پناہ گزین پاکستان میں داخل ہو چکےہیں جس کے بعد یہ تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان شہریوں کو پاکستان میں رہنے کی جگہ دے کر پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا۔ غیر قانونی افغان شہریوں نے ہمارے ملک کے معاشی ڈھانچے میں بڑی خاموش تبدیلیاں کی ہیں، جن میں بیرون ممالک سے مختلف مصنوعات کو پاکستان کی مارکیٹوں میں پھیلا کر اپنا کاروبار بڑھانا اور ٹیکس نہ دینا شامل ہے۔

- Advertisement -

پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان شہری ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں منشیات اور دوسری غیر قانونی اشیا کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہیں۔

ان میں سے 68.8 فیصد افغان شہری پاکستان کے شہری یا نیم شہری علاقوں میں جبکہ 31.2 فیصد دوسرے 54 مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔

سب سے زیادہ 701358 افغان شہری (52.6 فیصد) صوبہ خیبر پختونخوا میں رہتے ہیں جس کے بعد بلوچسان میں 321677 (24.1 فیصد)، پنجاب میں ایک لاکھ 91 ہزار (14.3 فیصد) سندھ میں 73789 (5.5 فیصد)، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 41520 (3.1 فیصد) جب کہ 4352 افغانی آزاد کشمیر میں مقیم ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں