کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، 100 انڈیکس 40 ہزار 572 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 658 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 572 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا 4 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا، 100 انڈیکس میں 283 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور 0.71 فیصد اضافے کے ساتھ 40 ہزار 166 کی سطح پر بند ہوا۔
گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 24 ارب مالیت کے 82 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا، آخری بار اسٹاک ایکسچینج میں ایسی تیزی اکتوبر 2016 میں دیکھی گئی تھی۔