ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

اسٹاک ایکسچینج، کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی / اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت کاروبار دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سے 100 انڈیکس 71 پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 560 پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری یعنی جمعے کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز اچھا ہوا اور سرمایہ کاروں نے حصص کی لین دین میں خاصی دلچپسی ظاہر کی تاہم دوسرے سیشن میں انڈیکس نیچے کی طرف گیا۔

پہلے سیشن میں مثبت کاروبار کے باعث مارکیٹ نے 45 ہزار 6سو چار پوائنٹس تک پہنچی تاہم نماز کے وقفے کے بعد جب ٹریڈنگ کا آغاز ہوا تو انڈیکس مستحکم نہ رہ سکا جس کی وجہ سے مارکیٹ بند ہونے تک صرف 71 پوائنٹس اضافی رہ گئے۔

- Advertisement -

کاروبار کے دوران مجموعی طور پر 9 ارب 50 کروڑ روپے مالیت کے 23 کروڑ 3 لاکھ 35 ہزار 370 شیئرز کی لین دین ہوئی، ٹریڈنگ کے لیے 357 کمپنیوں کے حصص خرید و فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔

مجموعی طور پر 146 کمپنیوں کے حصص کی قدر میں اضافہ، 194 میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، کیمیل ، ٹیکنالوجی اور بیکنگ سیکٹر کے شعبوں میں سرمایہ کاروں نے پیسہ لگانے کو ترجیح دی جس کی وجہ سے ان دو سیکٹروں میں5 کروڑ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی۔

انفرادی کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک 2کروڑ 38 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ ٹی آر جی کے 2 کروڑ 25 لاکھ حصص فروخت ہوئے اسی طرح تیسرے نمبر پر رہنے والی کمپنی ایگرولولیمر تھی جس کے 2 کروڑ 18 لاکھ شیئز اور جے ایس بینک 1 کروڑ 20 لاکھ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں