جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ : اتار چڑھاﺅ کا عنصرغالب رہا، مارکیٹ مجموعی طور پر مندی کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران کاروباری اتار چڑھاﺅ کا عنصر غالب رہا،جس کی وجہ سے مارکیٹ مجموعی طور پر مندی کا شکار رہی، مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے40ارب روپے ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس 37200پوائنٹس سے کم ہو کر37100پوائنٹس پر آگیا۔اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کا آمدنی خسارہ بڑھ جانے۔

حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز اورچین سے آزاد تجارتی معاہدہ کو ایف بی آر کی جانب سے معیشت کیلئے نقصان دہ قرار دیئے جانے جیسی خبروں پر سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے اور انہوں نے منافع کی خاطر فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کے اثرات زیادہ غالب دیکھے گئے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز مایوس کن ہو ا اور 2دن کی مندی میں انڈیکس 888.44پوائنٹس لوز کر گیا تاہم3روزہ تیزی سے انڈیکس میں 726.60پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 5ارب روپے مالیت کے14کروڑ38لاکھ94ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم4ارب روپے مالیت کے 10کروڑ68لاکھ14ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں