تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان ون چائنہ پالیسی کا حامی ہے چین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان چین خطے میں استحکام کےلیے بااعتماد اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ ایس سی او کونسل اجلاس کی سائیڈ لائن پر چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی ہے، اس دوران دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین خطے میں قیام امن کےلیے کردار ادا کررہے ہیں، پاکستان چین خطے میں استحکام کےلیے بااعتماد اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں اور علاقائی روابط کا فروغ، امن و استحکام کا قیام دونوں کے اہداف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی روابط میں اضافہ بی آر آئی اور ایس سی او یکساں اہداف ہیں، پاکستان ون چائنہ پالیسی کا حامی ہے، چین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پر امن افغانستان خطے میں امن و استحکام کےلیے ناگزیر ہے، افغان قیادت میں افغانیوں کےلیے مفاہمتی مذاکرات کے حامی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر ہونے والے بھارتی ظلم و بربریت سے متعلق کہا کہ مقبوضہ وادی میں ظلم بھارتی رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان، تاجکستان کے نکتہ نظر میں مماثلت کا پایا جانا خوش آئند ہے: وزیر خارجہ

خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی اہم سرکاری دورے پر روسی دارالحکومت ماسکو میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز اہم ملاقاتیں کیں اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات چیت کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

وزیر خارجہ نے ایک ملاقات میں اپنے تاجک ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا تھا، انہوں نے کہا تھا بھارت بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -