جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، ٹیم مینجمنٹ کا پوسٹ مارٹم کرنے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مشاورت شروع کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ٹیم مینجمنٹ کا پوسٹ مارٹم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

پی سی بی کو ٹیم ڈائریکٹر، ہیڈ کوچ، ٹیم منیجر اور کپتان کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اسکواڈ کو تمام سہولیات کے باوجود ناقص کارکردگی سے سخت نالاں ہیں۔

بولنگ کوچ مورنی مورکل کے استعفیٰ کے بعد دیگر کوچز کے فیصلے کا بھی انتظار ہے جبکہ ٹیم سے متعلق حتمی فیصلے سابق کرکٹرز کی مشاورت سے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں صرف چار میچ جیت سکی، قومی ٹیم نے بنگلہ دیش، سری لنکا، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ کو ہرایا، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، افغانستان، انگلینڈ کیخلاف ٹیم ناکام رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں