ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

‘کل پورے پاکستان میں یومِ استحصال کشمیر منایا جائے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل پورے پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا ، اس موقع پرصبح 9بجےایک منٹ کے لئے ٹریفک بند ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کے حوالے بہت اچھی طرح سے جانتا ہوں ، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے اپنی جانیں قربانیاں دیں ، مجھے پورا یقین ہے ایک دن کشمیر کشمیریوں کا ہو گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وارشروع کردی گئی ہے، لوگوں کے پاس کتابیں پڑھنے کا وقت نہیں ،یہ کمپیوٹر کا دور ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کوانٹرنیٹ کی سہولت سےمحروم کیاگیا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ کل پورےپاکستان میں یوم استحصال کشمیرمنایاجارہاہے، یوم استصال پرصبح 9بجےایک منٹ کے لئےٹریفک بندہوگی، آج سے2سال قبل5اگست کوکشمیرمیں مودی نےعذاب مسلط کیا، بھارتی یکطرفہ اقدامات کیخلاف پاکستانی قوم کل جذبات کااظہارکرےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کشمیرکی کھل کرحمایت کررہی ہے، فیٹف سےایک دن قبل بھارت نےجوہرٹاؤن میں دھماکاکرایا، اسوقت پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی میں ہٹلر مودی کی سوچ شامل ہے۔

افغانستان کی صورتحال پر شیخ رشید نے کہا کہ اس خطے کےحالات تیزی سےبدلنےجارہےہیں، خطے کےحالات میں آئندہ 6ماہ بہت اہم ہیں، افغانستان کاامن پاکستان کا امن ہے، افغانستان کےفیصلےافغان قوم کےفیصلےہیں، جوافغان قوم فیصلےکرےگی وہ قابل قبول ہیں۔

اپوزیشن کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آخر میں شہبازشریف نے مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے ، پی پی،ن لیگ کو مفت مشورہ ہے پاکستانی سیاست میں نئی سوچ آنے لگی ہے ، عمران خان آپ کی سوچ سے بڑی سیاست کھیلے گا ، نالائق اپوزیشن پر یقین ہوگیا ہے کہ عمران خان اگلے 5سال بھی حکومت کرے گا۔

انھوں نے مزید کہا یہ ان کی بھول ہے ،عمران خان کہیں نہیں جارہا، پہلےاپناگھرٹھیک کروملک آپ نےخاک ٹھیک کرناہے، کرپشن کےفیصلےبھی ان2سال میں ہوجائیں گے۔

ڈیم بنانے کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت دورکرنےکیلئےعمران خان نےبڑاکام ڈیم کاکیاہے، 3سال میں بڑےکام فیٹف میں ملکی مفادمیں لڑنا، پانی کیلئے ڈیم بنانا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ داسوواقعےپروزارت خارجہ فیصلہ کرےگا اور افغان سفیرکی بیٹی کیس کو بھی فارن آفس ڈیل کررہاہے، افغان سفیر کی بیٹی کے واقعے کی تحقیقات کیلئے افغان وفد آیا ہے۔

شریف خاندان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں تونہ نوازشریف اورنہ ہی الطاف حسین کولاسکاہوں، شہبازشریف نےتوای سی ایل سےنام نکالنےکی درخواست ہی نہیں دی، شک ہےشہبازشریف راستہ بنارہاہےنوازشریف کوالیکشن دنوں میں جیل نہ جاناپڑے، شہبازشریف وہ اسٹریٹجی اپنارہے ہیں جوسعودی عرب سے نوازشریف کو لانے کیلئے تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں