تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاک افغان سرحد کو 2روز کے لیے کھول دیا گیا

چمن : پاک افغان سرحد کو آج سے دو مقامات پر دو روز کے لیے کھول دیا گیا، سرحد کے دونوں اطراف پھنسے شہری ویزا اور پاسپورٹ دکھا کرسرحد پار آ اور جا سکیں گے جبکہ تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے بعد بند کیے جانے والا پاک افغان بارڈر آج کھول دیا گیا ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بارڈ آج اور کل کیلئے کھولا جارہا ہے، مستند دستاویز رکھنے والے دونوں اطراف کے لوگ طورخم اور چمن بارڈر کراس کرسکیں گے تاہم دونوں ملکوں کےدرمیان تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی ۔

فیصلے کے تحت سات اور آٹھ مارچ کو بارڈر کھلا رہے گا، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے فیصلے سے افغان سفیر کو آگاہ کردیا۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ جب تک بارڈر مینجمنٹ نہیں ہوتی معاملات ایسے ہی چلتے رہیں گے، افغان سرحد پر ہمارے بچوں کے قاتل بیٹھے ہیں، ہم نے تیس لاکھ افغانیوں کو پناہ دی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خورشید شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا دہشت گردی ذہنی اذیت ہے، پرامن پاکستان سب کی خواہش ہے۔


مزید پڑھیں : پاکستان دو روز میں بارڈز کھولے، افغان سفیر کی ہرزہ سرائی


یاد رہے کہ دو روز قبل سفارتی آداب کے برخلاف افغان سفیر ڈاکٹر عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر اپنے ایک اسٹیٹس پر پاکستان کو دھمکی آمیز لہجے میں الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاک افغان سرحد کو دو روز کے اندر اندر نہیں کھولا گیا تو وہ افغان حکومت سے سخت اقدامات کے لیے رجوع کریں گے

خیال رہے کہ طورخم بارڈر سے روزانہ 800 گاڑیاں جبکہ چمن بارڈر پر باب دوستی سے ایک ہزار تک مال بردار گاڑیاں درآمدات برآمدات ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو کا سامان لے کر افغانستان سے آتی اور جاتی ہیں۔


مزید پڑھیں : پاک افغان سرحدغیرمعینہ مدت کےلیے بند


واضح رہے کہ گذشتہ ماہ سیہون دھماکے کے بعد طورخم اور چمن میں باب دوستی بارڈر کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -