تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سندھڑی آم کی برآمد، پاکستانی ایکسپورٹرز کیلئے چین کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کا سہنری موقع

اسلام آباد : مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ دس جون سے چین کو سندھڑی آم کی برآمد شروع ہو جائے گی ، پاکستانی ایکسپورٹرزچین کی وسیع مارکیٹ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اب سندھڑی آم چائنہ ایکسپورٹ ہوں گے، سندھڑی آم پاکستان سےچائنہ 10جون سے ایکسپورٹ کئے جائیں گے، ہمارےاعلیٰ معیار کےآموں کیلئےچائنہ ایک اہم مارکیٹ ہے ، ایکسپورٹرز چائنہ میں وسیع مواقعوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

یاد رہے چند روز قبل آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے رواں سیزن کے لیے آم کی ایکسپورٹ کے ہدف کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ رواں سیزن آم کی ایکسپورٹ کے لیے ڈیڑھ لاکھ ٹن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو پورا ہونے سے پاکستان کو 12 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

گذشتہ سال ہدف کرونا کی وباء کے معاشی اثرات اور لاجسٹکس چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے 80 ہزار ٹن رکھا گیا تھا تاہم ایکسپورٹ ایک لاکھ 40 ہزار ٹن رہی جس س12 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

وحید احمد نے کہا کہ پاکستان کی ام کی 100 ارب روپے کی صنعت کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور پانی کی قلت کے مسائل کا سنا ہے دوسری جانب ایئرلائنز کی جانب سے پروازیں محدود کیے جانے، پروازوں پر پابندی اور فضائی راستے سے ایکسپورٹ پر بھاری فریٹ کی وجہ سے ایکسپورٹ کی لاگت بڑھ رہی ہے۔

خیال رہے پاکستان سے 55 فیصد آم سمندری راستے سے ایکسپورت کیا جاتا ہے جبکہ 25 فیصد زمینی راستے اور 20 فیصد فضائی راستے سے ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -