لاہور: پاکستان کا دورہ سری لنکا محدود کردیا گیا، اب قومی کرکٹ ٹیم دورے کے دوران صرف دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے، جس کے دوران اسے 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنا تھے مگر اب اس دورہ کو محدود کردیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ کے دوران اب صرف ٹیسٹ میچز ہی کھیلے جائیں گے۔
سری لنکن کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایک روزہ سیریز منسوخ کرنے کی آفر کی جو پی سی بی نے قبول کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تین میچوں پر مشتمل ون ڈن سیریز ورلڈ سپر لیگ کا حصہ نہیں تھی، اس لیے پی سی بی نے بھی اسے ختم کرنے کے حوالے سے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن بورڈ اپنی لنکا پریمیئر لیگ کا انعقاد کروانا چاہتا ہے جس کے باعث ایک روزہ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔