12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے معاملے پر بڑی پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: 35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے معاملے پر بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے پاکستانی شہریوں کو چین سے ہانگ کانگ اسمگل کرنے والے اہم اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ شہریوں کو ہانگ کانگ اسمگلنگ کرنے والے گینگ کے مزید 2 انسانی اسمگلر فواد عالم اور محمد ابوبکر  کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ ملزم فواد عالم جعلی سپورٹنگ دستاویزات بنانے میں ملوث ہے، ملزم مختلف کمپنیوں کے جاری کردہ ویزا انویٹیشن لیٹرز میں رد وبدل کرتا تھا۔

ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم ابوبکر شہریوں کو چین سے ہانک کانگ بارڈر پار کرانے میں ملوث ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل گینگ کے 2 مرکزی انسانی اسمگلرز آصف محمود اور بلال حسن کو گرفتار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں