تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

پاکستان اور ترکی کی مشترکہ مشق ‘اتاترک’ کا آغاز

راولپنڈی: پاکستان اور ترکی کی مشترکہ مشق "اتاترک "کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ترکی کی مشترکہ مشق "اتاترک ” کی افتتاحی تقریب تربیلامیں منعقد ہوئی،تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں ترک اسپیشل فورس اور پاکستان اسپیشل سروسز گروپ کےدستےحصہ لے رہے ہیں، دو ہفتے طویل مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کی مہارتوں کو بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھی: پاک ترک فوجی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

ترجمان پاک فوج کے مطابق مشق میں کمپاؤنڈ کلیئرنس، غار کی صفائی، اسنائپر ٹریننگ، کاؤنٹر آئی ای ڈی کی تربیت شامل ہیں اس کے علاوہ مشقوں میں جنگ کے دوران میڈیکل دیکھ بھال پر بھی توجہ دی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشق دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید مضبوط کرےگی، مشقوں سے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کےتجربات کاتبادلہ بھی ہوگا۔

Comments

- Advertisement -