اشتہار

دبئی ٹیسٹ: قومی ٹیم 482 رنز پر آؤٹ، آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنالیے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قومی ٹیم 482 رنز پر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قومی ٹیم حارث سہیل اور محمد حفیظ کی شاندار سنچری کی بدولت 482 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، دن کے اختتام پر آسٹریلیا کے بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنالیے، آسٹریلیا کو قومی ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 452 رنز درکار ہیں۔

آسٹریلوی اوپنرز کریز پر موجود ہیں اور تیسرے روز دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کریں گے، ایرون فنچ 13 اور عثمان خواجہ نے 17 رنز بنارکھے ہیں۔

- Advertisement -

قبل ازیں 255 رنز تین کھلاڑیوں کے نقصان پر قومی ٹیم نے دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو حارث سہیل کریز پر ڈٹ گئے اور اپنے کیریئر کی پہلی سنچری بنا ڈالی، حارث سہیل 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اسد شفیق نے بھی 80 رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان سرفراز احمد 15 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، بلال آصف نے 12 رنز بنائے، بابر اعظم بھی 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، محمد عباس ایک اور یاسر شاہ تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر پیٹر سدل نے تین اور نیتھن لائن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل اسٹارک، اور ہولینڈ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

دبئی ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 3 وکٹ پر 255 رنز بنالیے

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم نے محمد حفیظ کی شاندار سنچری کی بدولت دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹ پر 255 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے امام الحق نے 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 76 رنز اسکور کیے تھے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم میں دو سال بعد کم بیک کرنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے 15 چوکوں کی مدد سے 208 گیندوں پر 126 رنز اسکور کیے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اظہر علی 18 رنز بنا کر ہولینڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ کھیل کے پہلے دن قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں