تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے آگئی ہیں۔ 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز آج سےلاہور میں شروع ہوگی۔ قذافی اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز رات 9 بجے ہوگا۔

کیویز کے خلاف سیریز کے لیے کپتان بابر اعظم سمیت 5 سینیئر کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ کپتان رہیں گے یا نہیں۔ بے یقینی کی صورتحال میں بابر اعظم پر دباؤ ہوگا اور ان کی کوشش ہوگی کہ ذاتی پرفارمنس سمیت سیریز جیت کر اس دباؤ کو ختم کیا جا سکے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف اسٹار بولر شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، محمد رضوان اور حارث رؤف کی بھی واپسی ہوئی ہے۔

قومی ٹیم کے پاس شاہین شاہ کے ساتھ نسیم شاہ، حارث رؤف، احسان اللہ، زمان خان پر مشتمل تباہ کن پیس اٹیک ہے جب کہ شاداب خان، عماد وسیم اور محمد نواز پر مشتمل اسپنر کا ٹرائیکا بولنگ اٹیک کو مزید تقویت بخشتا ہے۔

گرین شرٹس کے پاس بیٹنگ میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان، فخر زمان اور صائم ایوب ٹاپ آرڈر کو مضبوط بنائیں گے۔

دوسری جانب مہمان کیوی ٹیم کے نو کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں تاہم نئے کھلاڑیوں پر مشتمل نیوزی لینڈ کو ہرانا بھی شاہینوں کے لیے آسان نہیں ہوگا کیونکہ یہ ٹیم حال ہی میں سری لنکا سے سیریز جیت کر پاکستان پہنچی ہے۔

نیوزی لینڈ کو چاڈ بوز، ینگ، مک کونکی، مچل، نیشم، چیمپین کی صورت میں ہٹرز کا ساتھ حاصل ہے تو ملن اور ہینری کا پیس اٹیک جب کہ سودی اور رویندرا پر مشتمل اسپن اٹیک گرین شرٹس کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

پاکستان نے آخری 6 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے پانچ میں کیویز کو شکست سے دوچار کیا ہے تاہم ہر دن اور ہر میچ ایک نیا چیلنج لے کر آتا ہے۔

 

گزشتہ روز ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی جب کہ دونوں ٹیموں نے بھی قذافی اسٹیڈیم میں جم کر پریکٹس کی اور آج کے مقابلے کے لیے اپنے ہتھیار چمکائے۔

Comments

- Advertisement -