13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم دوسری بار ایشین چیمپئن بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کھٹمنڈو: پاکستان ٹیم دوسری بار وہیل چیئر کرکٹ کی ایشین چیمپئن بن گئی، سری لنکن ٹیم 216 رنز کے تعاقب میں113 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس نے دوسری بار وہیل چیئر کرکٹ میں ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سری لنکا کو 102 رنز سے ہزیمت اٹھانا پڑا۔ شکست خوردہ سائیڈ 17.2 اوورز میں 113 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

سارتھ نے 25، سومتھ کرونارتنے 20 رنز بنائے، آصف ندیم نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مثال خان اور احمد یار نے ایک وکٹ لی۔ عمر گل کو 95 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

کھٹمنڈو میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر ایشیا کپ کے فیصلہ کن معرکے میں دفاعی چیمئپن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کو پہلا نقصان 140کے اسکور پر محمد عدنان کے رن آؤٹ ہونے کی صورت میں ہوا۔ وہ 66رنز بناسکے۔

ساجد علی عباسی 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد عمر گل 95رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔ مثل خان 14رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے 5وکٹوں کے نقصان پر 215رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 17.2اوورز میں 113رنز پر ڈھیرہوگئی اور پاکستان نے 102 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں