سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان اپنا تیسرا میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، قومی ٹیم اپنے دونوں ابتدائی میچ جیت چکی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ میں کھیلی جا رہی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان اپنا تیسرا میچ میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف کل کھیلے گا۔
میچ کی تیاریوں کیلیے قومی اسکواڈ نے لنکن یونیورسٹی کے انڈور ہال میں ٹریننگ کی، دوسرا ٹریننگ سیشن 4 گھنٹے تک جاری رہا جس میں اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے ابتدائی دونوں میچز میں فتح حاصل کی جب کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی
پوائنٹ ٹیبل پر پاکستان دو میچز جیت کر پہلے، نیوزی لینڈ ایک فتح اور ایک شکست کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ بنگلہ دیش نے اپنے دونوں میچز میں ناکام رہی ہے۔