وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان رواں سال چین سے 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈ لے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری بڑھانا چاہتا ہے اس کے لیے رواں سال چین سے 25 کروڑ ڈالر مالیت کا پانڈا بانڈ لیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق ہماری اپنی ترجیحات ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ تاجروں کی اسکیم کامیاب ہوگی۔ یہ اسکیم کیسے کامیاب ہوگی، اس پر آنے والے دنوں میں دیکھیں گے۔ امید ہے کہ تاجروں کی اسکیم میں بہتری آئے گی۔
آئی ایم ایف رواں ماہ کے آخر میں قرض کی قسط جاری کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
واضح رہے کہ وزیر خزانہ دورہ واشنگٹن کے بعد گزشتہ شب ہی پاکستان واپس لوٹے ہیں اور اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف رواں ماہ کے آخر تک قرض کی قسط جاری کر سکتا ہے۔