تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب میں‌ دہشت گردوں کا حملہ، پاکستانی سمیت 2 جاں بحق، 10 زخمی

ریاض: سعودی عرب کے شہر”قطیف”میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستانی شہری اور دو سالہ بچہ جاں بحق ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق دہشت گردی کا واقعہ قطیف کے علاقے عوامیہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سالہ مقامی بچہ اور پاکستانی مزدور راہ گیر جاں بحق ہوئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے، جن میں دو پاکستانی، ایک سوڈانی اور ایک بھارتی شہری شامل ہیں۔

سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد وں نے کمپنی کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا اور اندھا دھند فائرنگ کردی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور ایک دہشت گرد کو مقابلے کے بعد جاں بحق کردیا۔

پڑھیں: ’’ مسجد نبوی ﷺ پر حملے میں ملوث 46 ملزمان گرفتار، پاکستانی بھی شامل ‘‘

 سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوامیہ میں رواں ہفتے یہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل بدھ والے روز یہاں سے فائرنگ کی آوازیں سنائی گئیں تھی۔

مقامیوں کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز فائرنگ کی شدید آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد مقامی حکومت نے سڑک کو بند کردیا اور علاقے میں آپریشن کا آغاز کردیا۔

Comments

- Advertisement -