پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

کیمبرج یونیورسٹی کے محنتی استاد برائے 2019 کا اعزاز پاکستانی احمد سایاکے نام

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : پاکستان سے تعلق رکھنے والے احمد سایا نے لندن کی کیمبرج یونیورسٹی کے محنتی استاد برائے 2019کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی پریس نے رواں برس جنوری میں ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ماہرینِ تعلیم کے ایک خصوصی پینل نے محنتی استاد کے اعزاز کے لیے پاکستانی استاد احمد سایا سمیت چھ افراد کو نامزد کیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس پینل میں پاکستان کے احمد سایا کے علاوہ بھارت کے ابھی نندن بھٹیاچاریا، سری لنکا کے اینتھونی چیلیاہ، آسٹریلیا کے کینڈس گرین، فلپائن کے جمری ڈیپن اور ملائیشیا کے شارون کونگ فونگ شامل تھے۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ طلباءنے سب سے زیادہ ووٹ پاکستانی استاد احمد سایا کو دیے جس کے تحت وہ کیمبرج یونیورسٹی کے محنتی استاد برائے 2019 قرار پائے۔

اس موقع پر احمد سایا نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 4 ہزار نامزدگیاں ہوئیں، اس کے بعد شارٹ لسٹ کرکے 6 اساتذہ کے نام فائنل ہوئے، جن میں سے میرا نام سب سے اوپر تھا۔

کیمبرج ایوارڈ کیلئے مجھے مدعو کیا گیا اور میں نے وہاں پہنچ کر پاکستانی پرچم کو سربلند کیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اعزاز کے ساتھ چند تصاویر بھی شیئر کیں اور سب کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں