پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

پاکستانی فاسٹ بولرز ’نرم خو‘ ہیں، سابق پیسرز والی کوئی بات نہیں!

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف کا موجودہ پاکستانی فاسٹ بولرز سے متعل کہنا ہے کہ وہ ’نرم خو‘ ہیں، ان میں سابق پاکستانی پیسرز والی کوئی بات نہیں۔

ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی شرمناک پرفارمنس کے بعد سابق مڈل آرڈر بیٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم میں جیت کا جذبہ نظر نہیں آیا، پاکستانی پیسرز کافی نرم مزاج تھے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے محمد کیف نے لکھا کہ ’محسوس ہوتا ہے کہ یہ پاکستانی ٹیم بہت نرم خو تھی، یہ فاسٹ بولرز مخالف کے لیے کافی اچھے تھے۔‘

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ’وسیم، وقار، شعیب بیٹرز کو ڈراتے تھے۔ وہ آپ کو گھورتے، یہاں تک کہ جملے بھی کستے تھے۔ بابر، شاہین، رؤف میں اس بات کی کمی تھی، یہ لوگ بہت دوستانہ لگ رہے تھے۔‘

موجودہ ایونٹ میں پاکستان 9 میچز میں صرف 4 جیت پایا جبکہ اسے 5 میچز میں شکست فاش کا سامانا کرنا پڑا۔ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کو پہلی بار افغانستان کے ہاتھوں بھی ہار سہنی پـڑی

یہ لگاتار تیسرا ورلڈکپ ہے جس میں گرین شرٹس سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ 2011 میں آخری بار قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں