جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

لندن میں پاکستانی صحافیوں کا عماد یوسف سے اظہار یکجہتی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پریس کلب لندن اور دیگر تنظیموں سے وابستہ اوورسیز پاکستانی صحافیوں نے اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کے خلاف درج بے بنیاد مقدمات کے خلاف پاکستان پریس کلب لندن اور دیگر تنظیموں سے وابستہ اوورسیز پاکستانی صحافیوں نے عماد یوسف سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

اوور سیز پاکستانیوں نے عماد یوسف کے خلاف بے بنیاد مقدمات کو آزادی صھافت کا گلا دبانے کے مترادف قرار دیا ہے اور اس کی بھرپور مذمت کی ہے۔

اوورسیز پاکستانی صحافیوں کا کہنا تھا کہ اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف پر درج مقدمہ جس میں عمر قید یا سزائے موت ہوسکتی ہے وہ قطعاً کسی صورت جائز نہیں ہے۔ اس جھوٹے مقدمے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافیوں اور وکلا پر قدغن لگائی جا رہی ہے۔ ان کے حقوق کو سلب کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایف یو جے کی کال پر ملک بھر میں صحافی سراپا احتجاج،عماد یوسف کیخلاف جھوٹا مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ

اوورسیز پاکستانی جرنلسٹ نے مزید کہا کہ دنیا میں ایسے مقدمے کی تاریخ نہیں ملتی، مقدمے ضرور بننے چاہئیں مگر ان کی بنیاد انصاف پر مبنی ہو، من گھڑت اور جھوٹے مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم پاکستانی صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ضرورت پیش آئی تو لندن میں بھرپور احتجاج کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں