تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

42 سال تک سعودی عرب میں خدمت کرنے والے پاکستانی کو شاندار تحفہ مل گیا

ریاض : سعودی شہری نے 42 سال تک سونے کا کام کرنے والے پاکستانی ملازم کو 2 لاکھ ریال مالیت کا سونا تحفے میں دے دیا۔

مشہور کہاوت ہے کہ محنت میں عظمت ہے اور جو محنت کرتا ہے اسے اس کا پھل ضرور ملتا ہے، ایسا ہی پھل سعودی عرب میں ملازمت کی غرض سے مقیم پاکستانی بزرگ کو اس کے مالک نے 42 سال تک ایمانداری سے ملازمت پر بیش قیمتی تحفے سے نواز دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پاکستانی شہری کو سعودی کمپنی الفنار کے مالک عبدالسلام المطلق نے ایک تحفہ دیا ہے جس پر 42 لکھا ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق تحفے میں دیے جانے والے سونے کے بسکٹ کی قیمت دو لاکھ ریال کے لگ بھگ ہے جبکہ باکس پر تحریر 42 کا ہندسہ اس طرف اشارہ کررہا ہے کہ مذکورہ شخص کو ملازمت کرتے ہوئے 42 سال گزر چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ پاکستانی نے جب سونے کا بسکٹ پیکٹ سے نکالا تو کمپنی کے مالک عبدالسلام المطلق نے ان کے برابر میں کھڑے ہوکر کہا کہ ‘گولڈ کا یہ تحفہ گولڈ مین کے لیے ہے’۔

کمپنی کے مالک المطلق نے یہ جملہ انگریزی میں کہا جسے سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -