پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

مراکش میں پاکستانی آموں کا فیسٹیول

اشتہار

حیرت انگیز

رباط: مراکش میں پاکستانی سفارت خانے اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کی جانب سے 2 روزہ مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مقامی شہریوں نے شرکت کی اور پاکستانی آموں کو بے حد پسند کیا۔

یہ فیسٹیول پاکستانی سفارت خانے اور ٹڈاپ کی جانب سے مراکش کے 4 شہروں کاسابلانکا، رباط، مراکش اور آغا دیر میں منعقد کیا گیا۔ فیسٹیول کے اسٹالز مختلف شاپنگ مالز میں لگائے گئے جہاں مقامی و غیر ملکی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ٹڈاپ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق فیسٹیول کو مثبت ردعمل ملا اور لوگوں نے پاکستانی آموں کو بے حد پذیرائی بخشی۔

- Advertisement -

اس موقع پر مراکش میں تعینات پاکستان سفیر نے بھی فیسٹیول میں شرکت کی۔ وہ لوگوں سے ملے اور ان کے سوالات کے جواب دیے۔ انہوں نے وہاں کی تاجر برادری سے بھی خطاب کیا اور پاکستان سے آم درآمد کرنے پر زور دیا۔

فیسٹیول میں شریک تاجروں نے بھی پاکستانی آموں کی درآمد میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی آموں کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستان آموں کی درآمد میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے اور یہ 56 ممالک میں برآمد کیے جاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں