تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟

ٹوکیو: دنیا بھر میں پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے ادارے ہینلے نے دنیا بھر کے پاسپورٹ کی فہرست جاری کردی۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق جاپان نے سنگاپور کو پیچھے چھوڑ دیا اور اوّل نمبر پر براجمان ہے جب کہ اس سے قبل یہ اعزاز سنگاپور اور جاپان نے مشترکہ طور پر حاصل کرتے رہے ہیں۔

دوسرے نمبر پر سنگاپور اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر شامل ہیں جبکہ جرمنی اور اسپین تیسرے نمبر پر براجمان ہیں اور پڑوسی ملک بھارت کا نمبر 87 واں ہے۔

اس درجہ بندی کے تحت جاپانی ویزے پر 191 جب کہ سنگاپور کے وزیرے پر 190 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کیا جا سکتا ہے۔

جنوبی کوریا اور جرمنی کے پاسپورٹ پر 189 ممالک نے ویزہ فری پالیسی اپنائی ہوئی ہے جبکہ چوتھے نمبر پر اٹلی، فن لینڈ اور اسپین ہیں جن کے پاسپورٹس پر 188 ممالک میں داخل ہونے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔

پاکستانی پاسپورٹ بدستور 109 ویں نمبر پر ہے جبکہ سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا ہے جب کہ اس کے بعد بالترتیب عراق، شام اور افغانستان ہیں۔

Pakistani passport once again ranks among worst in the world

کمزور ترین پاسپورٹس والے ممالک کے پاسپورٹ پر صرف 26 سے 32 ممالک کے لیے ویزہ فری پالیسی ہے۔ واضح رہے کہ 2021 کے انڈیکس میں پاکستان کو صرف 31 دیگر ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل تھی۔

Comments

- Advertisement -