تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستانی کھلاڑی دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان میں میچ کے دوران نوجوان فٹبالر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں فٹبال میچ کے دوران نوجوان کا دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے ممبر محمد قاسم کے مطابق ژوب ڈویژن کے ضلع دکی کے ہائی اسکول گراؤنڈ پر جاری لیگ میں یہ واقعہ رونما ہوا۔

فٹبال لیگ میں آصفہ ویلفیئر فاؤنڈیشن ایف سی کے خلاف میچ کے دوران طلحہ اکیڈمی ایف سی کے 22 سالہ باز محمد دکی اچانک میدان میں گر گیا جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی نوجوان کھلاڑی دار فانی سے کوچ کرگیا، بعدازاں ڈاکٹرز نے باز محمد کی موت کی تصدیق کردی۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ نوجوان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے، 3 ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے جان کی بازی ہارنے والے فٹبالر باز محمد ولد بسمہ اللہ ناصر معروف فٹبالر تھے۔

Comments

- Advertisement -