ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اگلے سال حج پر جانے کی خواہمشند خواتین کے لیے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے حج پالیسی کااعلان دوہفتوں میں کر دیا جائے گا ، جس کے تحت پاکستانی خواتین بھی بغیر محرم کے حج کر سکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حج پالیسی کااعلان دوہفتوں میں کر دیا جائے گا اور حج پالیسی کی منظوری جلد وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، جس کے تحت پاکستانی خواتین بھی بغیر محرم کے حج کر سکیں گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پالیسی منظوری کےفوری بعد حج درخواستوں کی وصولی شروع کر دی جائے گی۔

- Advertisement -

وزارت مذہبی امور نے کہا کہ رویت ہلال کا قانون بن گیا ہے ، اب کوئی نجی کمیٹی چاند کا اعلان نہیں کر سکتی، اب چاندکی رویت کا اعلان صرف سرکاری کمیٹی کرے گی۔

یاد رہے حکومت نے حج آپریشن مکمل ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عازمین حج کی سہولت وآگاہی کیلئے موبائل ایپلی کیشن، ویب پورٹل کی تیاری کی جائے گی۔

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے نگراں وزیر انیق احمد نے کہا کہ سعودی عرب حکومت حج 2024 کے دوران پاکستانی عازمین کو اضافی سہولیات اور بہتر خدمات فراہم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ زائرین کے لیے رہائش، کھانے اور نقل و حمل کو زیادہ آرام دہ اور آسان تجربہ کے ساتھ بہتر بنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں