20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین سے روانہ ہو گیا ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجے جانے کے وقت پاکستان کے ماہرین کی ٹیم اسپیس سینٹر میں موجود تھی۔

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔ یہ تاریخی لمحہ پاکستان کے وقت کے مطابق 3 مئی کی دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کے ماہرین کی ٹیم اسپیس سینٹر میں موجود تھی۔ سیٹلائٹ مشن کی روانگی کے وقت لانچ سائیڈ پر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا اور نعرہ تکبیر سے ہال گونج اٹھا۔

- Advertisement -

اس موقع پر پاکستان کے ماہرین کی ٹیم اسپیس سینٹر میں موجود تھی۔ سیٹلائٹ مشن کی روانگی کے وقت لانچ سائیڈ پر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا اور نعرہ تکبیر سے ہال گونج اٹھا۔

خلائی مشن کو پہلے دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر بھیجا جانا تھا تاہم موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوئے چانگ ای 6 کی روانگی کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے اور فائنل کاؤنٹ ڈاؤن سے قبل چانگ ای 6 مشن  تمام فائنل چیکس اور ریہرسلز بھی مکمل کی گئیں۔

انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا کہ آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیویلپمنٹ چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا۔ اس میں چاند کی تصاویر بنانے کے لیے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں۔

پاکستان کے مصنوعی سیارے کا وزن 7 کلو ہوگا اور چاند کے مدارکے چکر کاٹے گا ۔ اس مشن سے لی جانے والی تصاویر تحقیقی مقاصد میں کام آئیں گی۔

پاکستان کی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چینی مشن سے ساتھ منسلک ہے۔ 7 کلو گرام وزنی آئی کیوب کیو 2 آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے جو چاند کی سطح کی تصاویر لے گا۔

چانگ ای 6 مشن 5 دن کا سفر کر کے چاند کے قریب پہنچے گا اور آئی کیوب قمر چاند کے زیریں مدار میں گردش کرے گا۔ سیٹلائٹ 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا

آئی کیوب قمر جنوبی قطب کی تصاویر بنائے گا اور اس کا ابتدائی ڈیٹا چینی خلائی ادارے میں موصول ہوگا جب کہ یہ یہ ڈیٹا پاکستان میں اسپارکو اور انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کو بھی موصول ہو گا

چینی مشن چانگ ای سکس کا مقصد چاند سے نمونے جمع کرنا ہے۔ آئی کیوب قمر پاکستانی سائنس دانوں نے ڈیزائن کیا ہے۔

چینی ماہرین کے مطابق موسم کی صورتحال بہتر ہے اور مشن مقررہ وقت پر چاند پر پہنچے گا۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی شفاعت علی نے کہا کہ یہ مشن آئندہ منصوبے کیلیے کار آمد ثابت ہوگا۔

کور ممبر ڈاکٹر خرم خورشید نے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں اور پوری امید ہے کہ چاند کا یہ مشن کامیاب ہوگا۔ سیٹلائٹ لانچ ہونے پر پورے پاکستان کو مبارک دیتے ہیں۔ اگلے 5 دن میں ہمارا سیٹلائٹ چاند پر پہنچ جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں