تازہ ترین

پرکشش مردوں کا مقابلہ، عمران عباس سرفہرست، شعیب ملک نے آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی: پاکستانی اداکار عمران عباس پرکشش مردوں کے مقابلے میں سب پر بازی لے گئے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے شاہد خان آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایک روز قبل اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ غیرملکی ویب سائٹ نے پاکستان کے 35 پرکشش ترین مردوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

بین الاقوامی ادارے ڈیلی کینن نے 2020 کے لیے پاکستان کے پرکشش مردوں کی جو فہرست جاری کی اُس میں شوبز انڈسٹری کے ساتھ اسپورٹس زندگی سے تعلق رکھنے والے مردوں کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پرکشش چہرہ،  فواد خان اور عمران عباس نے اداکاراؤں سمیت سب کو پیچھے چھوڑ دیا

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور سال 2020 کے پرکشش مردوں کی فہرست میں عمران عباس اول، اداکار عماد عرفانی دوسرے، شہروز سبزواری تیسرے، دانش تیمور چوتھے، عمر شہزاد پانچویں، شہزاد نور چھٹے ، ماڈل حسنین لہری ساتویں، اداکار آغا علی آٹھویں اور سکندری رضوی نویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

 

View this post on Instagram

 

https://www.google.co.uk/amp/s/conandaily.com/2020/05/08/pakistans-35-most-handsome-men-alive-2020/amp/ .. Link in the story.

A post shared by (@imranabbas.official) on

ڈیلی کینن کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں زین ملک دسویں، فرحان طاہر گیارہویں، شہباز شگری بارہویں، شہریار منور تیرہویں، عدیل چوہدری چودہویں، فواد احمد پندرہویں، میکال ذوالفقار 16ویں، سیف الوہاب سترہویں، اسد شان اٹھاریوں اور نبیل زبیری انیسویں اور جہانِ خالد بیسویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

فہرست میں عطا یعقوب 21ویں، اداکار نور حسن بائیسویں، ماڈل چامپ امی تیئسویں، اداکار شان شاہد چوبیسویں، عثمان مختار پچیسویں اور بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان  26ویں نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلال اشرف سال اور علی ظفر دہائی کے پرکشش ترین مرد قرار

علاوہ ازیں فہرست میں ایمل خان کا نام 27ویں، عبداللہ اعجاز 28ویں، اداکار بلال اشرف 29ویں، بلال لشاری 30ویں، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 31ویں، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک 32ویں، اداکار زاہد احمد 33ویں، اداکار احسن خان 34ویں اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی 35ویں نمبر پر رہے۔

Comments