اشتہار

’پاکستان میں بنیادی شرح سود میں کمی کی توقعات ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے ایشیا پیسفک ملکوں پر مشتمل مارکیٹ انٹیلیجنس رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہونے والی تیزی سرمایہ کاروں کے معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے، پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2023 کی چوتھی سہ ماہی میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا، وفاقی ادارہ شماریات کے مقامی پیداوار کے جاری اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت توقع سے زیادہ بہتر کارکردگی دیکھا رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2023 کی آخری سہ ماہی میں مقامی پیداوار میں 2.13 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اس سے پہلی سہ ماہی میں 2.7 فیصد منفی تھی، آئی ایم ایف نے اکتوبر میں کہا تھا کہ پاکستانی معیشت سال 2023 میں 0.5 فیصد سکڑ جائے گی آئی ایم ایف نے سال 2024 میں پاکستانی معیشت میں 2.5 فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کی پیش گوئی کی تھی۔

- Advertisement -

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ تین ماہ میں بینکاری شعبے کی کارکردگی پر ایس اینڈ پی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2023 کی آخری سہ ماہی میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج خطے کی بہترین کارکرکردگی والی مارکیٹ کے طور پر ابھری ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام میں قرض ملنے اور معاشی اصلاحات سے فائدہ ہورہا ہے آئی ایم ایف کی جانب سے توانائی کی کمپنیوں اور بینکوں پر عائد شرائط سے ان کو فائدہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آنے والے دنوں میں بنیادی شرح سود میں کمی کی توقعات ہیں بنیادی شرح سود میں موقع کمی سے اسٹاک ایکس چینج میں حصص کی خرید و فروخت بڑھ سکتی ہے پاکستان میں عام انتخبات کے بعد گورننس میں مذید بہتری کی توقع ہے پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا اہم سبب ہے،  پاکستان میں اس وقت حصص اپنی حقیقی قیمت سے کم پر ٹریڈ ہو رہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں