جمیکا ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 150 رنز ڈھیر ہو گئی۔
قومی بولرز کی عمدہ بولنگ کی بدولت گرین کیپس کو پہلی اننگز میں 152 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ پاکستان نے 9وکٹوں پر302رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔
ویسٹ انڈیز نے کھیل کے چوتھے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز 39 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر آگے بڑھائی تو گرین کیپس کے فاسٹ بولنگ اٹیک کے سامنے حریف بیٹمین ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔
Pakistan have bowled out West Indies for 150 and take a 152 run lead into their second innings.
Shaheen Afridi is the pick of the bowlers finishing with career-best Test figures of 6/51 👏 #WTC23 | #WIvPAK | https://t.co/MXEhzUVmcv pic.twitter.com/C3Ya8xW1U8
— ICC (@ICC) August 23, 2021
دن کے آغاز سے ہی قومی بولرز وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرتے رہے اور پوری ٹیم کو 150 رنز پر پویلیں بھیج دیا۔ نکرومابونر37 اور جرمین بلیک ووڈ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6کھلاڑی آؤٹ کیے جب کہ محمدعباس 2 اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے فواد عالم نے اپنے کیریئر کی پانچویں سنچری بنائی، وہ 124رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے بابراعظم 75، محمد رضوان 31 اور فہیم اشرف 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیماروچ اور جیڈن سیلز نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیسن ہولڈر کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔