27.8 C
Boydton
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پاکستان کی شرمناک پرفارمنس نے سابق ’بی کلاس‘ بھارتی کرکٹر کی زبان بھی کھلوا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں روایتی حریف انڈیا کے خلاف پاکستان کی شرمناک شکست کے بعد اب بی کلاس سابق بھارتی کرکٹرز بھی گرین شرٹس پر تنقید کر رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھارت نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف ایک آسان فتح اپنے نام کی۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوئی اور پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی میزبان نے یہ میچ سات وکٹوں سے اپنے نام کیا۔ ایک وقت میں 155 رنز پر پاکستان کے صرف دو کھلاڑی آؤٹ تھے مگر کپتان بابر اعظم کے آؤٹ ہوتے ہی دیگر بیٹر خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرتے گئے اور اگلی 8 وکٹیں صرف 36 رنز کا اضافہ کر سکیں۔

اس شرمناک کارکردگی پر کرکٹ حلقوں کی جانب سے گرین شرٹس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں پاکستان، بھارت سمیت دنیا بھر کے سابق کرکٹرز شامل ہیں۔

- Advertisement -

ان میں ایک نیا نام سابق بھارتی بولر سری سانتھ کا ہے جنہوں نے گرین شرٹس پر تنقید کرتے ہوئے یہ دعویٰ کر ڈالا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم کو ’بھارت کی سی ٹیم‘ بھی میگا ایونٹ میں دھول چٹا سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق پیسر نے انتہائی طنزیہ انداز اختیار کیا اور کہا کہ پاکستانی ٹیم بھارت سے اتنے بڑے اسٹیڈیم میں کھیلنے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتا، ہم نے انہیں ایک موقع دیا لیکن اگر آپ اس طرح کھیلتے ہیں تو آپ کو دوبارہ ایسے مواقع نہیں ملیں گے۔

پاک بھارت ٹاکرے کے بعد قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ پاکستان کم بیک کرے گا ایونٹ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے گا، جس کا جواب دیتے ہوئے سری سانتھ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان کبھی بھی آئی سی سی ٹرافی یا کسی اور ایونٹ میں بھارت کو ہرا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت کے بدترین ہار کے بعد میگا ایونٹ میں پاکستان کا کم بیک کرنا مشکل ہے کیونکہ گرین شرٹس کی موجودہ پلئینگ الیون میں جذبے کی کمی نظر آتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں