اشتہار

مریم اورنگزیب نے میوزک انڈسٹری کیلئے خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پہلی میوزک پالیسی کاڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے ، پالیسی سے میوزک انڈسٹری کومتعدد مراعات اور سہولیات ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےمیوزک انڈسٹری کیلئےخوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پہلی میوزک پالیسی کاڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے ، پالیسی سے میوزک انڈسٹری کومتعدد مراعات اور سہولیات ملیں گی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پرائیوسی،کاپی رائٹس سمیت میوزک انڈسٹری کودرپیش مسائل حل ہوں گے ، پروڈکشن، ڈسری بیوشن، کمیونی کیشن رائٹس کو قانونی ڈھانچےمیں لایاجارہاہے۔

- Advertisement -

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گانے والے،لکھنے والے،دھن بنانےوالوں کےقانونی حقوق کاتحفظ یقینی ہوگا، میوزک کی فروخت، چربہ سازی ،میوزک چرانے سے متعلق مسائل حل ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ پالیسی ہمسایہ ممالک میں رائج قوانین وبین الاقوامی معیار کےمطابق تیاری کی گئی ہے، پرانے میوزک کو محفوظ کرنے کے لئے خصوصی اقدامات بھی پالیسی میں شامل ہیں جبکہ مقامی،فوک میوزک،علاقائی زبانوں میں موسیقی کیلئےاقدامات پالیسی کا حصہ ہیں۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ 1970کے بعد سےاب تک میوزک شعبےمیں قانونی،انتظامی یاپالیسی لیول کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں