اسلام آباد : ملکی زرمبادلہ ذخائر میں چار ارب ڈالر کی کمی کے بعد دو سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کے بڑھتے دباؤ کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر مسلسل کمی کا شکار ہیں، گیارہ ماہ میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں چار ارب دو کروڑ ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ذخائر20 ارب ڈالر کی سطح سےنیچے آگئے
جو اب دو سال کی کم ترین سطح ہیں۔
- Advertisement -
اکتوبر2016 میں پاکستان کے ڈالر ذخائر چوبیس ارب ڈالرکی ریکارڈ سطح عبور کرگئے تھے تاہم اس کے بعد سے یہ مسلسل کمی کا شکار ہیں۔
ادائیگیوں کے خسارے کے سبب ملکی ذخائرکم ہورہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا مالی حجم بیس ارب ڈالرکی سطح سے بھی نیچے آگئے، جو 8کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی مزید کمی سے 19 ارب 94کروڑ ڈالر رہ گیا ہے۔