پیر, جون 3, 2024
اشتہار

پاکپتن میں شوہر نے بیوی کو گلہ کاٹ کر قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکپتن کے محلہ شاہد نگر میں غیرت کے نام پر شوہر طیب نے چھری کی وار کرکے بیوی کرن کی گردن کاٹ دی۔

مقتولہ کی پانچ سال قبل ملزم طیب سے شادی ہوئی تھی اور تین بچوں کی ماں تھی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ملزم طیب قتل کرکے فرار ہورہا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے جبکہ خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر خواتین کیخلاف ہونے والے جرائم پر سختی سے نمٹا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں