اشتہار

انگلینڈ کے بعد کیوی ٹیم پاکستان آنے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: انگلینڈ کے بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے کل پاکستان پہنچے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو روشنیوں کے شہر کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ ملتان میں شیڈول ہے گرین شرٹس اور بلیک کیپس کے درمیان تینوں ایک روزہ میچز بھی کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کیوی ٹیم بیس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی اس سے قبل نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی کو جواز بنا کر دورہ ملتوی کردیا تھا۔

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ سے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

بابر اعظم کپتان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں