تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، ٹیم میں فاسٹ بولر حسن علی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ اظہر علی کی جگہ کامران غلام کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کامران غلام نے دو سیزن قبل 1217 رنز بنا کر نیا قومی ریکارڈ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ اسپیڈ اسٹار حارث رؤف انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے تھے انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

تاہم نوجوان پیسر نسیم شاہ کندھے کی انجری کی وجہ سے ملتان اور کراچی ٹیسٹ میں ٹیم کو دستیاب نہیں تھے وہ اب فٹ ہوگئے ہیں اور کیوی ٹیم کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

پاکستان اسکواڈ

بابر اعظم کپتان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -