اشتہار

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ، وکٹ کیسی بنے گی؟ شاہد آفریدی نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 جنوری بروز پیر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ سے متعلق عبوری چیف سلیکٹر و سابق کپتان شاہد آفریدی کا بیان آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے ’باؤنسی پچ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے میری تعیناتی سے متعلق کیا کہا میں کچھ نہیں جانتا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ’میں الزام تراشی نہیں کرنا چاہتا جبکہ کپتان بدلنے یا ہٹانے کا اختیار چیئرمین کا ہے۔

- Advertisement -

یہ پڑھیں: بابراعظم کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کے سوال پر آفریدی نے کیا کہا؟

اس سے قبل انہوں نے بابراعظم کو بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم ٹیم کیلِے ریڑھ کی ہڈی ہے، سلیکشن کمیٹی بابر کو بھرپور سپورٹ کرے گی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم کا نیوزی لینڈ کو ٹارگٹ دینے کا فیصلہ اچھا لگا، ایسے فیصلے لینے سے ٹیم کا مورال بلند ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ پیر 2 جنوری سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں