انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے ڈائریکٹر کرکٹ کی تلاش شروع کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی نے 6 آسامیوں کے لیے اشتہار جاری کیا ہے جس میں نئے ڈائریکٹر کرکٹ، اسپورٹس سائیکالوجسٹ بھی شامل ہیں۔
کرکٹ بورڈ کو نئے پرفارمنس ڈیٹا اینالسٹ کی بھی تلاش ہے۔ پی سی بی کی جانب سے لیڈ نیوٹریشنسٹ، ہیڈ آف ایونٹس، ہیڈ آف ایجوکیشن کے لیے بھی اشتہار جاری کیا گیا ہے۔
Hard-fought Test match 🏏
Congratulations to @englandcricket on winning the series.#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/7Ays6MOagD
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 12, 2022
واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کو ملتان ٹیسٹ میں بھی مہمان ٹیم کے ہاتھوں 26 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ہیری بروک کو 108 رنز کی شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
انگلینڈ نے اپنی اننگز میں 281 اور 275 رنز بنائے جبکہ قومی ٹیم پہلی اننگ میں 208 رنز پر ڈھیر ہوئی اور دوسری اننگ میں 328 رنز بناسکی۔
The ball that ended Saud Shakeel's fantastic innings. #PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/kssvis9RdH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 12, 2022
سعود شکیل 94 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ امام الحق نے 60 رنز بنائے اور محمد نواز 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔