پیر, جون 17, 2024
اشتہار

’قومی ٹیم کسی بھی وقت حریف کو ہراسکتی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کارڈف: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ٹیم کسی بھی حریف کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کارڈف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ جب میچ ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے مگر بطور ٹیم  پُراعتماد ہے، جب بھی غلطیاں کرتے ہیں تو ان سے سیکھتے بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو پتا ہوتا ہے کہ غلطی کہاں کی ہے، کوشش کریں گے انگلینڈ کے خلاف اگلے میچز میں اچھا کھیلیں اور کم بیک کریں۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر نے کہا کہ کیمپ کا ماحول بالکل نارمل ہے اور اسی طرح انجوائے کررہے ہیں۔

حارث رؤف نے کہا کہ کوشش کرتے ہیں مینجمنٹ کی طرف سے جو پلان ملا اس پر عمل کریں، کبھی کبھی نتائج پلاننگ کے حساب سے نہیں ملتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے اپنے پلان پر سختی سے عمل کریں تو نتائج مثبت ملتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں