اشتہار

قطر کا فلمی مقابلہ فلسطینی طلبہ نے جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ : قطر میں منعقدہ فلمی مقابلے میں فلسطینی طلبہ کی ’پائیدار ترقی‘ سے عنوان سے بننے والی فلم نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں منعقدہ ورلڈ سائنس اولمپک فلمی مقابلے میں حصہ لینے والی فلسطین کی طلبہ کی ٹیم کی تیار کردہ پائیدار ترقی کے عنوان سے بننے والی فلم نے تعلیمی فلموں کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

اولمپکس میں سائنس (بیالوجی ، فزکس اور کیمسٹری) کے شعبوں میں مقابلہ جات شامل ہیں اور اس مہینے کی 12 تاریخ تک مقابلہ جاری رہے گا۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت تعلیم کے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس فلم نے اولمپکس میں حصہ لینے والے 70 ممالک کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ طلباء کی ٹیم میں تعلیمی نگرانوں کی سربراہی میں عہد العارضہ ،میرا عمار ، تالہ فہد ، رائق غانم ، مصطفیٰ صنوبر ، عبد الرحمن شفیع، مراد عبد الغنی ، احمد جابر اور فیاح البحش شامل تھے۔

قابل ذکر ہے کہ آنے والے دنوں میں فلسطینی ٹیم اس اولمپکس کے اندر سائنس مقابلوں میں حصہ لے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں